مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان جوہری معاہدہ عالمی معاہدہ ہےجس کی پاسداری تمام فریقوں کی ذمہ داری ہے اگر امریہ نے اس معاہدے میں خلل ڈالنے کی کوشش کی تو ایران کے پاس متبادل آپشنز موجود ہیں۔ جمہوریہ چک میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ایرانی وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ تہران کی خواہش، امید اور ترجیح ہے کہ امریکہ سمیت 6 عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والا جوہری معاہدے پر مکمل عمل درآمد ہو۔ انہوں نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لئے بغیر کہا کہ جوہری معاہدہ کوئی دو طرفہ معاہدہ نہیں ہے کہ ایک فریق اسے ختم کر دے لیکن اگر ایسا ہوا تو ایران کے پاس متبادل آپشنز بھی موجود ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان جوہری معاہدہ عالمی معاہدہ ہےجس کی پاسداری تمام فریقوں کی ذمہ داری ہے اگر امریہ نے اس معاہدے میں خلل ڈالنے کی کوشش کی تو ایران کے پاس متبادل آپشنز موجود ہیں۔
News ID 1868244
آپ کا تبصرہ